پی ایس ایل 6 کے میچز محدود شائقین کے ساتھ کرانے کی تجویز سامنے آ گئی

1 176

لاہور(ویب ڈیسک )
پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے میچز محدود شائقین کے ساتھ کرانے کی تجویز سامنے آ گئی ہے تاہم حتمی فیصلہ حکومت کی اجازت سے مشروط ہوگی۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے اجازت ملنے اور حتمی فیصلے کے بعد پی ایس ایل سیزن 2021 میں شائقین کرکٹ کو اپنے پسندیدہ کرکٹرز سٹیڈیم میں بیٹھ کر ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔ذرائع کے مطابق تمام پی ایس ایل فرنچائزز کے مالکان بھی تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے کے حق میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کورونا وبا کی باعث بدلتی صورتحال اور اس کے اثرات پر نظر رکھے ہوئے ہے اور تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرکٹ اور عوام کے وسیع تر مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر لاہور قلندرز عاطف رانا شائقین کی محدود تعداد میں سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت کی حمایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بغیر شائقین کے لیگ کا مزہ نہیں آتا۔ عاطف رانا کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں محدود شائقین کے ساتھ بگ بیش لیگ کرکٹ شروع ہوگئی ہے، شائقین کے بغیر لیگ کا مزہ نہیں آتا ہے، کورونا وبا کی وجہ سے چیلنجز ضرور ہیں تاہم فرنچائز مالکان پی سی بی کے ساتھ مل کر درست فیصلہ کرینگے۔ پی ایس ایل 2021 کی ڈرافٹنگ جنوری کے دوسرے ہفتے میں لاہور میں منعقد کی جائے گی جب کہ ٹورنامنٹ فروری اور مارچ میں کھیلا جائے گا۔#/s#

You might also like
1 Comment
  1. […] بگ بیش لیگ کا شیڈول جاری، ایونٹ کا آغاز 13 دسمبر سے ہوگا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.