کوئٹہ:ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے غریب کان کنوں کےساتھ یہ سفاکیت ناقابل برداشت ہے:جمعیت علماء اسلام
کوئٹہ : ( ویب ڈیسک)
جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ایوب مفتی عبد السلام ریئسانی ڈپٹی جنرل سیکریٹری حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا جمال الدین حقانی مفتی نیک محمد فاروقی سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ حاجی قاسم خان خلجی مولانا محمد عارف شمشیر سالار حافظ مجیب الرحمٰن ملاخیل حاجی صادق الدین ایڈووکیٹ ملک عبداللہ خان ناصر مولانا سید سعداللہ آغا ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ حافظ دوست محمد نے مچھ میں بے گناہ کان کنوں کے بے رحمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طاقتور معاشرے میں بےبس افراد کے کشت وخون سے جنم لینے والی مایوسی اور بداعتمادی کی فضاء مملکت اور ریاست کیلئے نیگ شکون نہیں اس قسم ظلم اور بربریت برپا کرنے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں کوئٹہ کی ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے غریب کان کنوں کےساتھ یہ سفاکیت ناقابل برداشت ہے
اس حوالے سے جمعیت کا پروگرام بلاتفریق ہرمظلوم کی حمایت ہے انہوں نے کہا کہ آج اگر یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ ریاست مدینہ کے دعویدار حکومت میں انسانی جان کی قدر و قیمت مچھر اور مکھی سے بھی کم تر ہوگئی اور یہ بات باعث ندامت ہے کسی کو احساس زیاں تک نہیں ظالم قاتلوں کا دل محبت، ہم دردی، انکساری اور انسان دوستی سے خالی ہوچکا ہے کیا انسانی خون کے پیاسوں نے اﷲ اور اس کے رسول صلی اﷲ علیہ وسلم کے وہ احکامات نہیں پڑھے جو قتل ناحق کی وعید میں نازل ہوئے ہیں عدل و انصاف ہی وہ پیمانہ ہے جس کی بدولت انسانیت زندہ ہےاگر معاشرہ عدل و انصاف سے عاری ہو تو وہ صالح معاشرہ نہیں ہو سکتا بلکہ ظلم و جبر اور دہشت و درندگی کی آماجگاہ بن جاتا ہے
انہوں نے کہا کہ اس قسم کے دلخراش واقعات کا مقصد ایک بار پھر فرقہ واریت کی عفریت اور نفرت کی آگ میں صوبے کو جلاکر ملک دشمنی کے مذموم عزائم کی تکمیل کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم اس قسم کی ظالمانہ کارروائیوں کے پیچھے منظم پلاننگ ہوتی ہے جن کا مقابلہ سیاسی شعور باہم اتحاد و اتفاق اور حالات سے آگاہی سے ممکن ہے، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں خواب غفلت میں سوئی ہوئی بے اختیار صوبائی حکومت اور امن وامان برقرار رکھنے والے ادارےبری الذمہ نہیں ہوسکتے فوری طور پر واقعے میں ملوث قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے اور اس آگ پر قابو پا کر خطے کو بین الاقوامی سازشوں سے بچایا جائے
[…] ڈیسک)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب […]
[…] جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما وہ معاون سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ملک پر مسلط حکمران خود اعتماد نہیں ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر چینی ایرانی اور امریکی نظام لانے کی گن گنگنایا جا رہاہیں گلی محلے میں بازاری زبان استعمال کرنے والوں کو قوم پر مسلط کیا گیا وفاقی وزراء کی اصلیت کااندازاہ انکی بازاری زبان سے لگایا جاسکتا ہیں ان بازاری لوگوں کے زریعے سیاسی رہنماؤں کی پگڑیاں اچھالنا حکومت کو مہنگی پڑے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں عزم نو طلبہ کنونشن بسلسلہ وحدت کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام آزاد جموں و کشمیر کے جنرل سیکرٹری مولاناامتیاز عباسی اوردیگر مقررین نے بھی خطاب کیا […]
[…] انیس سو چوہتر کی تاریخ میں جمعیت علماء اسلام نے انیس سو شہداء کا تحفہ پیش کیا اس ملک کے لئے پھر 1977 […]
[…] ڈیسک)جمعیت علماء السلام بلوچستان کے صوبائی جنرل کونسل کے رکن ضلع خاران کے ضلعی […]