جرمنی کی ویکسینیشن مہم میں بھیڑ بکریاں بھی شامل

0 195

جرمنی کی ویکسینیشن مہم میں بھیڑ بکریاں بھی شامل

روٹی کے لذیذ ٹکڑوں نے تقریباً سات سو بھیڑوں اور بکریوں کے لیے جرمنی کی مہم میں شامل ہونے کی تدبیر کی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لگوانے کی ترغیب دی جا سکے۔

 

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پیر کو جانوروں کو تقریباً 100 میٹر (330 فٹ) سرنج کی شکل میں ہیمبرگ کے جنوب میں شنورڈنگن کے ایک کھیت میں ترتیب دیا گیا تھا۔
آرگنائزر ہانسپیٹر ایٹزولڈ نے کہا کہ ’یہ اقدام ان لوگوں کے لیے تھا جو ابھی تک ویکسین لگوانے سے ہچکچا رہے ہیں۔‘

 

جرمنی کی حکومت نے کورونا وائرس کی تازہ ترین لہر کو شکست دینے کی کوشش میں ایک تیز رفتار ویکسینیشن مہم کو اپنی اولین ترجیح بنا لیا ہے۔
پیر تک جرمنی میں ویکسین کی دو خوراکیں لینے والوں کی تعداد 71 فیصد ہو چکی ہے۔
حالیہ ہفتوں میں بوسٹر شارٹس لگوانے والوں کی رفتار میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور وہ کل آبادی کا 38 اعشاریہ نو فیصد ہیں۔
وزارت صحت کے ترجمان نے گذشتہ روز کہا کہ حالیہ ہفتوں میں ویکسین کے بارے میں ہونے والی عوامی بحث نے کچھ افراد کو اپنا خیال بدلنے پر اکسایا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.