موجودہ حکومت صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوشاں ہے ،طارق مگسی

1 298

گنداواہ(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نوابزادہ طارق خان مگسی نے کہا ہےکہ موجودہ حکومت صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوشاں ہے صوبے کے پسماندہ علاقوں کی فلاح و بہبود اور ان کے پسماندگی کے لیے موثر طور پر اقدامات کر رہے ہیں ضلع جھل مگسی کے عوام کے بنیادی مسائل سے میں بخوبی واقف ہوں ان کے حل کے لیے بہتر طور پر اقدامات کیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے آفس میں مختلف عوامی وفود سے ملاقات کے دوران بات

چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میر اعظم خان مگسی ۔میر گنور خان مگسی اور طالب حسین صوبانی مگسی ۔ممتاز حسین مگسی۔عاشق حسین مگسی ودیگرز موجود تھے انھوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ہے اور ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے اور ترقیاتی کام مکمل ہوئے ہیں جو رہتے ہیں ان کی تکمیل جلد ہوجائے گی جس سے عوام استعفادہ حاصل کر سکیں گے انھوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ بلا امتیاز اور بلا تفریق بے لوث عوام کی خدمت

کی ہے اور ہمارہ نصب العین بھی عوامی خدمت ہے ہم نے اپنے عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا ہے ضلع میں ترقیاتی کام جو جاری ہیں ان کی تکمیل سے ضلع میں ترقی اور خوشحالی آئے گی انھوں نے کہا کہ ہم صوبے میں ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] عوام کو کسی صورت میں اکیلا نہیں چھوڑینگے،طارق مگسی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.