پولیس نے خوبصورتی کی وجہ سے گرفتار کیا، لڑکی کا حیران کن دعوی

0 300

پولیس نے خوبصورتی کی وجہ سے گرفتار کیا، لڑکی کا حیران کن دعوی

نیویارک(ویب ڈیسک)پولیس کو مطلوب لڑکی بلآخر نیویارک پولیس نے گرفتار کرلی۔ لڑکی پر الزام ہے کہ اس نے ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا مگر بل ادا نہیں کیا۔تاہم لڑکی نے اس الزام کی تردید کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گرفتاری کے بعد معلوم ہوا کہ مذکورہ لڑکی لاس ویگاس میونسپل کورٹ میں بھی مطلوب ہے جہاں اس کے خلاف ایک مقدمہ زیرسماعت ہے۔ جبکہ اٹھائیس سالہ ہینڈ بسٹامی نامی ا لڑکی نے دعوی کیا کہ مجھ پر الزامات جھوٹے ہیں ۔ پولیس نے خوبصورت ہونے کے باعث مجھے گرفتار کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ لڑکی ایک ایئرپورٹ پر ٹیکس میکس ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا اور مبینہ طور پر بل ادا نہ کیا، جس پر ریسٹورنٹ انتظامیہ نے پولیس کو بلا لیا۔

 

ہینڈ بسٹامی کا کہنا ہے کہ اس پر الزام عائد کیا گیا کہ اس کی خوبصورتی کی وجہ سے سکیورٹی چیک پوائنٹ پر آفیسرز کے کام میں خلل پڑا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق لڑکی گرفتار ی کے وقت شراب کے نشے میں بھی تھی اور اس نے چیک پوائنٹ پر بھی ہلڑ بازی کی۔لڑکی اس وقت تک سکیورٹی چیک تک پہنچ چکی تھی جہاں سے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ بسٹامی کا کہنا ہے کہ مجھے پولیس والوں نے اس لیے ہراساں کیا کیونکہ انہوں نے میرے جتنی خوبصورت لڑکی پہلے کبھی دیکھی ہی نہیں تھی ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.