میرٹ پر ہی لیپ ٹاپس طلبا و طالبات و اساتذہ میں تقسیم کیے گئے ہیں، کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس برگیڈیئر عمر الطاف

0 100

سبی 4 جنوری 2023
میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی میں بلوچستان پیکج اور پروجیکٹ پاکستان کے تحت ضلعی انتظامیہ سبی کے تعاون سے طلباء و طالبات ، اور اساتذہ کرام میں لیپ ٹاپ تقسیم کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں بطور مہمان خصوصی کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس برگیڈیئر عمر الطاف ، پاکستان آرمی کے برگیڈیئر فیصل ، ڈی ائی جی پی سبی رینج فرحان زاہد ، ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم میروانی تھے اس موقع پر وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی جہاں وش کریم ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی اصغر مگسی، اسسٹنٹ کمشنر سبی جار اللہ خان کاکڑ اساتذہ کرام ،طلباء و طالبات سمیت سول و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ان لیپ ٹاپ سےنہ صرف جدید رجحانات کے مطابق آپ کے تعلیمی میدان میں انقلابی قدم ثابت ہوگا بلکہ آپ آج ہی سے اس کے ذریعے اپنے لئے آن لائن روزگار کے موقع بھی پیدا کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ یقینا یہ لیپ ٹاپ آپ کی تعلیمی کارکردگی میں اہم کرادر ادا کریں گے آپ کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ انے سے جدید دور کا اغاز ہوگا انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپ دینے کے لیے میرٹ لسٹ کو حتمی شکل دینے میں انتہائی احتیاط برتی گئی ہے اور میرٹ پر ہی یہ لیپ ٹاپس طلبا و طالبات و اساتذہ میں تقسیم کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ان تکنیکی الات کو تعلیمی حصول کے لیے استعمال کیا جائے جو ان کی نشونما اور ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی دور حاضر کی ناگزیر ضرورت ہے لیپ ٹاپ کا صحیح استعمال علم ہنر کے میدان میں انقلاب برپا کر دیتا ہے لیپ ٹاپ محض ایک ڈیوائس ہے اس کے مثبت استعمال سے ہی طلبہ و طالبات تخلیقی اور تحقیقی صلاحیتوں سے مستفید ہو سکتے ہیں تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی جہاں وش کریم نے معزز مہمانوں کو شیلڈ بھی پیش کیں ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.