ہم سب کو پاکستانی ہوکر سوچنا اور تمام مذاہب وفرقوں کااحترام کرنا ہوگا ‘شہریار آفریدی

0 126

کوہاٹ(این این آئی)کوہاٹ یورنیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکناکوجی میں علامہ اقبال اوپن یورنیورسٹی کے تعاون سے محکمہ مال،پولیس اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کے لئے دوروزہ ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا،مہمان خصوصی وفاقی وزیربرائے سیفران شہریارآفریدی تھے اس موقع پر ۔ہم ـپاکستانی۔کے تعاون سے منعقدہ ورکشاپ میںوفاقی وزیربرائے سیفران شہریارآفریدی نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہم سب کو پاکستانی ہوکر سوچنا ہوگا اور تمام مذاہب وفرقوں کااحترام کرنا ہوگا ورکشاپ میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستانی پیس کلیکٹیوکے ریسورس پرسن نبیل امتیاز نے کہا کہ ہم پاکستانی سالانہ اربوں روپے چندہ دیتے ہیں مگر اکثریت کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ان کا چندہ خیرات کہاں جارہا ہے انھوں نے کہا کہ خیرات ضرور دیں مگر صرف جانے پہچانے ضرورت مندوں کو دیں انھوں نے کہا کہ ہمیں مسلکی اور مذہبی تفریق کو بالائے طاق رکھ کر صرف پاکستان کے مفادکے لئے سوچنا ہوگا ورکشاپ کے شرکاء نے اس میں خصوصی دلچسپی لی اور مختلف سوالات کئے ریسورس پریس نے ان کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دئیے-

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.