دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی اہل کشمیر سے یکجہتی کا اظہار کریں، علی امین گنڈا پور
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرامور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی (آج) بدھ پانچ فروری کو اہل کشمیر سے یکجہتی کا اظہار کریں۔یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے وزیرامور کشمیر نے اپنے پیغام میں کہاکہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی پانچ فروری کو اہل کشمیر سے یکجہتی کا اظہار کریں، اہل کشمیر پاکستان سے محبت کی سزا بھگت رہے ہیں، ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے اور کشمیر بنے گا پاکستان کشمیریوں کے مقبول نعرے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اہل کشمیر اپنے شہداء کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کررہے ہیں، اہل پاکستان کی قومی ذمہ داری ہے کہ کشمیری بھائیوں کی آواز بنیں۔ انہوںنے کہاکہ مسلم امہ بھی بھارت کی جانب سے اہل کشمیر پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے کا نوٹس لیں، اقوام عالم کشمیر میں انسانیت کیخلاف جرائم پر خاموشی ترک کریں۔
[…] آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج انسانی حقوق […]