اپوزیشن کے لوگوں کی ساری دلچسپی یہ ہے کہ ہمارے کیس ختم ہوں ،فوادچودھری

،اپوزیشن والوں کے کیسز یہ اسمبلی ختم نہیں کرے گی

0 12

اپوزیشن کے لوگوں کی ساری دلچسپی یہ ہے کہ ہمارے کیس ختم ہوں ،فوادچودھری

اسلام آباد(ڈیلی صحافت ویب ڈیسک )وفاقی وزیرفوادچودھری نے کہاہے کہ اپوزیشن کے لوگوں کی ساری دلچسپی یہ ہے کہ ہمارے کیس ختم ہوں ،اپوزیشن والوں کے کیسز یہ اسمبلی ختم نہیں کرے گی ۔وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی نے احسن اقبال کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن والوں نے فیصلہ کیا کہ اسمبلی نہ چلنے دو،پالیسی اور کارکردگی اپوزیشن کا مسئلہ ہی نہیں نہ ہی آپ کوئی سنجیدہ پوزیشن میں ہیں۔

پورے ضلع کا منتخب چیئرمین،میئر مقامی انتظامی معاملات کا ذمہ دار ہو گا

فوادچودھری نے ایک اور ٹوئٹ میں کہاہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نئے مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری گیم چینجر ہے،پورے ضلع کا منتخب چیئرمین،میئر مقامی انتظامی معاملات کا ذمہ دار ہو گا،ان کامزید کہناتھاکہ نظام سے نئے صوبے بنانے کی ضرورت عملا ختم ہو جاتی ہے،روا ں سال نئے نظام کے تحت براہ راست الیکشن ہوں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.