بہت جلد ڈی جی پی آر کے ملازمین کو خوشخبری ملے گی: بشر یٰ رند
محکمہ تعلقات عامہ حکومت بلوچستان کا شمار اہم محکموں میں سر فہرست ہے
بہت جلد ڈی جی پی آر کے ملازمین کو خوشخبری ملے گی: بشریٰ رند
کوئٹہ ڈیلی صحافت ویب ڈیسک
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری محکمہ اطلاعات محترمہ بشر یٰ رند نے ڈی جی پی آر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ حکومت بلوچستان کا شمار اہم محکموں میں سر فہرست ہے۔ اس کے آفسران و ملازمین پچھلے کئی دنوں سے احتجاج پر ہیں جسکا صوبائی حکومت کو ادراک ہے اور اس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے خصوصی ہدایات بھی جاری کی ہیں کہ اس اہم ادارے کے مسائل فلفور حل کیے جائیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس ضمن میں سمری کی صورت میں ڈیمانڈ پر پیشرفت ہو رہا ہے اور بہت جلد ڈی جی پی آر کے ملازمین کو خوشخبری ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی آر کے ملازمین کے تمام مطالبات جائز ہیں اور وہ اس ادارے کی سربراہ کی حیثیت سے ان کے حل میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے میں ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ اس موقع پر ڈی جی پی آر آفیسرز ایسو سی ایشن کے صدر وقاص شاہین، جنرل سیکرٹری آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ظفر علی ظفر، ٹیکنیکل و اسٹاف ایسوسیشن کے صدر شمس اللہ کاکڑ سمیت ادارے کے پورے اسٹاف نے محترمہ بشرا رند کی کاوشوں کی تعریف کی اور انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعتماد کا اظہار کیا،
اس ادارے میں ملازمین کا کام حکومتی پبلسٹی کو منفرد انداز میں پیش کرنا ہوتا ہے
اور بلوچستان کی قبائلی روایات کا احترام کرتے ہوئے انکی آمد کو خیر مقدم کرتے ہوئے اور اس امر کا اظہار کیا کہ ان کی قائدانہ کردار کی وجہ سے ہڑتالی ٹوکن اسٹرائیک کو دس دن کے لیے موخر کیا جاتا ہے، لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ اس اہم ادارے کے سنگین مسائل کو بہر صورت حل کیا جائیں تا کہ ملازمین میں بے چینی کا خاتمہ ہو سکے، انہوں نے کہا کہ اس ادارے میں ملازمین کا کام حکومتی پبلسٹی کو منفرد انداز میں پیش کرنا ہوتا ہے جس کے لیے جدت اور زہنی آزمائش کار فرما ہوتی ہے اگر مالی مسائل اس مد میں حائل ہوں تو جدت اور مجموعی کارکردگی پر اثر پڑتا ہے۔