علی امین گنڈاپورویلنٹائن ڈے کیسے منائیں گے؟منفرد اعلان کردیا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے منفرد انداز میں منانے کا اعلان کیا ہے۔گزشتہ روز پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دنیا ویلنٹائن ڈے کو مختلف انداز میں مناتی ہے، لیکن ہم اسے اپنے انداز میں منائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عام طور پر دو افراد یہ دن مناتے ہیں، مگر ہم پورے صوبے کے عوام کے ساتھ مل کر انہیں ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کرکے ویلنٹائن ڈے منائیں گے۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اچھی مینجمنٹ کے باعث صحت کارڈ پروگرام میں سالانہ 11 ارب روپے کی بچت ہو رہی ہے، جبکہ پہلے 10 سے 12 ارب روپے کی ادویات خریدی جاتی تھیں، جو اب صرف 5 ارب روپے میں حاصل کی جا رہی ہیں۔