سولرپینل لگوانےوالوں کیلئےبُری خبر،گرین میٹرمہنگے،نئی قیمت کیا ہوگی؟
لیسکو سمیت بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے سولر پینل کے لیے گرین میٹرز کی قیمتیں ڈبل کردیں، صارفین کو 34 کی بجائے 75 ہزار کا ڈیمانڈ نوٹس جاری ہونے لگے۔رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے آغاز سے گرین میٹر کی نتصیب کے لئے دوبارہ درخواستیں جمع کرنے کا آغاز کیا گیا ہے اور گرین میٹر کی قیمت میں سو فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس سےقبل گرین میٹر کا 33 ہزار پانچ سو روپے میں ڈیمانڈ نوٹس جاری ہو رہا تھا لیکن اب نئی پالیسی کے مطابق ڈیمانڈ نوٹس 65 ہزار روپے کا جاری کیا جارہا ہے۔سولر کے لیے بائی ڈائریکشنل میٹر وہ صارفین لگواتے ہیں جن کے گھروں یا دفاتر میں لگائے جانے والے سولر سسٹم قدرے زیادہ بجلی پیدا کر رہے ہیں،
اور وہ اضافی بجلی ڈیسکوز کو فروخت کر دیتے ہیں۔بڑی تعداد میں صارفین اس لیے بھی بڑے سولر سسٹم لگواتے ہیں کہ رات کو استعمال ہونے والی بجلی دن میں سولر کی اضافی پروڈکشن سے ان کا خرچ مزید کم ہوجائے گا۔گرین میٹرز کی نئی پالیسی کے تحت بعض لوگوں کو 75 ہزار روپے کے بھی ڈیمانڈ نوٹس موصول ہوئے ہیں، جن میں سٹور چارجز اور انسٹالیشن چارجز بھی زیادہ شامل کیے گئے ہیں۔ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ سولر کے حوالے سے پالیسیز حکومت بنا رہی ہے اور اس میں کمپنیوں کا اپنا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔اور نئی پالیسیز کیا آ رہی ہیں اس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔