پشین کے اسپتال میں دھماکا، کئی افراد زخمی

0 55

بلوچستان کے ضلع پشین میں ایک اسپتال کے اندر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مصطفیٰ خان ترین کے مطابق یہ دھماکا پشین بائی پاس کے قریب واقع اسپتال میں ہوا ہے۔ اس دھماکے کے نتیجے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سمیت دیگر سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور اسپتال کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دیے ہیں۔

ریسکیو ٹیموں نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں اسپتال میں دھماکے کی وجہ عمارت میں موجود گیس سلنڈر کی لیکیج بتائی جا رہی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.