کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہوں،عمارہ خان

0 38

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سوشل ورکر و بزنس وومن عمارہ خان نے کہا کہ کشمیری عوام کی لازوال قربانیاں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی برادری کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔ کشمیر میں ہونے والے مظالمکے بعد ہندوستان کے جمہوری ہونے کے دعوے کو سختی سے مسترد کرتی ہوں۔ معروف سوشل ورکر و بزنس وومن عمارہ خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنی گفتگو میں کہا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر جو ظلم ڈھاھے جا رہے ہیں ان کی فوری طور پر بند ہونا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہوں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.