پولیو کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی،منیر احمد کاکڑ

0 223

ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے ضلع بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے ٹیموں کے ساتھ ملاقات کر کے جاری پولیو مہم کے متعلق آگاہی حاصل کی جبکہ بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے اور مختلف علاقوں میں ڈور مارکنگ اور بچوں کی فنگر مارکنگ کے عمل کا مشاہدہ بھی کیا انہوں نے ٹیموں کو سختی کے ساتھ ہدایت دی کہ وہ اپنے کام کو جاری رکھیں ریفیوزلز پر خصوصی توجہ دی جائے اگر کوئی بھی والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پھیلانے سے انکاری رہیں تو ان کے متعلق ہمیں آگاہی فراہم کی جائے تاکہ ضلعی انتظامیہ اس عمل کی روک تھام کے لیے فوری طور پر اقدامات کریں پولیو کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی اس لیے تمام ورکرز پر لازم ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.