روسی فوجی ماں سے بات کرتے کرتے رہ پڑے،لیکن کیوں؟جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

0 284

روسی فوجی ماں سے بات کرتے کرتے رہ پڑے،لیکن کیوں؟جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

کیف (ویب ڈیسک)یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فوج روس کے 9000 فوجیوں کو ہلاک کر چکی ہے۔ولودومیر زیلینسکی نے روس کے حملوں کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے ماسکو کی حیران کن مزاحمت پر فخر کا اظہار بھی کیا ہے۔یوکرین پر حملے کے حوالے سے ایک روسی فوجی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے یوکرینی عوام کے قبضے میں موجود روسی فوجی جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے روپڑا۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں روسی فوجی کو روتے ہوئے چائے کے ساتھ بن کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈ یو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روسی فوجی کے ساتھ کھڑی خاتون ہاتھ میں سیل فون تھامے کھڑی ہے اور روسی فوجی کی والدہ سے ان کی ویڈیو کال پر بات کروا رہی ہے جس میں فوجی والدہ کو بتا رہا ہے کہ میں یوکرین میں بالکل ٹھیک ہوں، کال کے آخر میں فوجی نے اپنی والدہ کو بوسہ بھی دیا۔غیر ملکی صحافی نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں یوکرینی عوام کی ہمدردی کا موازنہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی بربریت سے کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.