اوجی ڈی سی ایل کا شفاءٹرسٹ کے تعاون کے ساتھ چاروں صوبوں میں فری آئی ٹریٹمنٹ کیمپس کا انعقاد

0 167

اسلام آباد (بیورو چیف)معاشرے کے غریب اور نادار طبقے کو آنکھ کے علاج کی مفت سہولیات کی فراہمی کے جذبے کے تحت اوجی ڈی سی ایل نے شفائ ٹرسٹ کے تعاون سے چاروں صوبوں میں “فری آئی کیمپ” کا انعقاد کیا۔اس حوالے سے سندھ کے چھ مختلف اضلاع سانگڑھ، گھوٹکی، سکھر، خیرپور، جامشورو اور حیدرآباد میں 10فری آئی کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ جبکہ 9 تا 17 مارچ 2022 کے دوران مزید 2 کیمپس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اوجی ڈی سی ایل کے ان کیمپس کی بدولت 2,880 آنکھ کے مریضوں کو سندھ میں علاج کی سہولت میسر حاصل ہوئی۔ نومبر 2021سے ابتک صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک اور کوہاٹ میں اوجی ڈی سی ایل نے شفاءکے تعاون سے اپنے

 

4 کیمپس لگائے جن سےآنکھ کے 15,855مریضوں کو مفت علاج کی سہولت ملی، جبکہ صوبے میں جون 2022 تک مزید 3 کیمپس منعقد کیے جانے ہیں۔اسی طرح پنجاب کے 3اضلاع اٹک، وہاڑی اور راجن پور میں بھی آنکھ کے علاج کے لیے تین کیمپس لگائے گےت۔ ان کیمپوں کے دران سہولت پانے والے مریضوں کی تعداد 11,896 ہے۔اس مقصد کے تحت بلوچستان میں 2 آئی کیمپ منعقد کیے جو کہ ضلع بھکر اور کوہلو میں لگائے گئے۔ان دونوں کیمپوں سے آنکھوں کے 5,934 مریض مستفید ہوئے، جبکہ، جون 2022تک مزید 5 کیمپ لگانے کا منصوبہ ہے۔ کیمپوں کے دوران مریضوں کے علاج سے قبل کل 3,929 کوڈ ٹیسٹ بھی انجام دیے گئے۔ ان کیمپس کے دوران 3,118 مریضوں کو موتیا کے علاج کی سہولت، 18,139 مریضوں کو چشمے اور 2,125 کو خصوصی عینک فراہم کی گئے۔ ان کیمپس کے دوران مریضوں نے اوجی ڈی سی ایل کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا جس کے باعث انہیں مفت علاج کی سہولت میسر ہوئی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.