دینی مدارس اسلام کے عظیم چھاونیاں ہے ،محمد طاہر توحیدی

1 183

کوئٹہ( پ ر) جمعیت علمائے اسلام کے رہنماوں اور ممتاز علماءکرام نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام اور علماءکرام نے ہمیشہ ہر دور میں اپنے اکابرین کی نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان اور اسلام دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کرتے رہیں گے دینی مدارس اسلام کے عظیم چھاو¿نیاں ہے جمعیت علماء اسلام علماءکرام پاکستان کی محافظ ہے ان خیالات اظہار جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا خدا ے دوست مولانا سائیں سید صبغت اللہ جامعہ امدادیہ سریاب روڈ کے مہتمم قاری نورالدین جمعیت علمائ اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے امیر مولانا محمد طاہر توحیدی جامعہ دارالعلوم زکریا کلی چلتن رہیسانی کے مہتمم قاری شاہ

 

محمد ناظم تعلیمات مولانا مفتی دین محمد نے جامعہ دارالعلوم زکریا کلی چلتن رہیسانی ہزار کنجی کے زیر اہتمام عظیم الشان دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائ اسلام اور علمائ دیوبند نے ہمیشہ پاکستان کی بقا اور سالمیت کے لئے جنگ لڑی ہے جمعیت علمائ اسلام پاکستان اور اسلام کی بقا اور تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی مدارس ومساجد پاکستان کی بقا اور سالمیت کی علامت ہے انہوں نے کہا کہ انڈیا میں مسلمانوں کے قتل عام کھلی دہشت گردی ہے جس بے دردی سے مسلمان عورتوں اور مردوں کا قتل عام کیا جارہا ہے وہ قابل گرفت عمل ہیں انہوں نے کہا عالم اسلام کے حکمران اپنے تمام تر اختلافات کو بھلا کر انڈیا میں مسلمانوں

 

پر ہونے والے مظالم کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کا اعلان کریں عالم اسلام کے حکمران خواب غفلت سے بیدار ہو کر عالم اسلام کی بقا اور سالمیت کے لئے کردار اداکریں عالم امریکہ اسرائیل بھارت کے سرپرستی میں عالم کا قتل عام کررہے ہیں عالم اسلام بے اتفاقی اور انتشار کا شکار ہیں اور عالم اسلام کے حکمران گونگے اور بہر ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے امریکہ اسرائیل اور بھارت دنیا کا سب سے بڑے دہشت گرد ہیں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کا انڈیا کے مظلوم عوام پر ہونے والے مظالم پر خاموشی قابل مذمت ہے انسانی حقوق کے علمبردار تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید قیامت تک پڑھنے والے عظیم کتاب ہے قرآن پاک پڑھنے والے دنیا اور آخرت میں سرخروئی ہو ینگے قیامت کی دنیا قرآن پاک سے بڑ کر کوئی سفارش کرنے والا نہیں ہو گا امت مسلمہ نے قرآن پاک کو جوڑ کر آج مختلف مشکلات اور مصائب کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ قرآن پاک سے روگردانی کے باعث عالم اسلام آج مختلف مشکلات سے دوچار ہیں قرآن پاک دنیا اور آخرت کی کامیابی کا ضامن کتاب ہے

You might also like
1 Comment
  1. […] عوام کی خودمختاری اور حقوق پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،طاہر توحیدی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.