دہشت گردی کی ہر قسم قابل مذمت ہے، ضیااللہ لانگو

0 239

کوئٹہ(ویب ڈیسک) صوبائی مشیر داخلہ میر ضیااللہ لانگو نے خیبرپتونخوا کے پشاور قصہ خوانی بازار کے دھماکے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی ہر قسم قابل مذمت ہے دہشت گرد چاہے جہاں بھی ہوں وہ رحم کے قابل نہیں جو ملک کے امن و استحکام کے ساتھ کھیل رہے ہیں ان کے

 

ساتھ کسی بھی قسم کا رحم یا سمجھوتہ نہیں ہوسکتا انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور دیگر سیکورٹی ادارے ملک میں امن برقرار رکھنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں عوام اور سیکورٹی فورسز نے پاکستان میں امن کے لیے جو قربانیاں دیں وہ ناقابل فراموش ہیں صوبائی مشیر داخلہ نے پشاور دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی سوگوار خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام غمزدہ خاندان کے دکھ و غم میں برابر کے شریک ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.