بی این پی کے رہنما منور حسین لانگو کے گھر پر پولیس چھاپے کی مذمت کرتے ہیں، غلام نبی مری

1 106

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں سریاب مل میں پارٹی کے ساتھی منور حسین لانگو کے رہائش گاہ پر پولیس کی بلاجواز چھاپے چادر و چاردیواری کی تقدس کی پامالی خوف وہراس پھیلانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی کارکنوں کے گھروں پر ایسے واقعات کی جتنی بھی مذمت کیا جاے وہ کم ہے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو اگر کسی کی گرفتاری مطلوب ہو یا کسی کے خلاف کوہی الزام یا ایف اہی ار درج بھی ہو تب بھی اسکو رات کی تاریکی میں اسطرح کے واقعات سے گریز کرنا چاہیے منور حسین لانگو بی این پی کا ایک فعال اور متحرک ساتھیوں میں شمار ہے انکے اور الخانہ کے ساتھ ایسے واقعات کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرینگے بی این پی اپنے سیاسی کارکنوں کیساتھ ایسے ناروا پالیسیوں کیخلاف ہر سطح پر آواز بلند کرتے ہوئے سیاسی اور جمہوری انداز میں دفاع کرینگے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] بی این پی کے ضلعی سوشل میڈیا کمیٹی کے ممبر غضنفر کھیتران کی ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری سے انکے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.