بریگزٹ ڈیل میں تاخیر کی قرارداد ایک ووٹ سے کامیاب

0 218

لندن بریگزٹ معاہدے میں تاخیر کے لیے پیش کی گئی قرارداد ایک ووٹ سے کامیاب ہو گئی ہے جس کے بعد برطانوی وزیراعظم کو بریگزٹ کے لیے نئی تاریخ طے کرنا ہوگی۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی پارلیمنٹ میں بریگزٹ معاہدے میں تاخیر کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی جو ایک ووٹ سے کامیاب ہوگئی ہے، برطانوی دارالعوام میں بریگزٹ معاہدے میں تاخیر کے حق میں 313 اور مخالفت میں 312 ووٹ ڈالے گئے۔اراکینِ پارلیمان نے ایک ووٹ کی برتری سے وزیراعظم تھریسامے کو مجبورکردیا ہے کہ وہ بریگزٹ کی تاریخ میں توسیع کے لیے یورپی یونین سے رجوع کریں تاکہ ڈیل کے بغیر یورپی یونین سیعلیحدگی سے بچا جاسکے تاہم اس تجویز کو قانون بننے کے لیے دارالامرا میں لارڈز سے منظوری کی ضرورت ہو گی۔تھریسا مے کو آرٹیکل 50 میں توسیع اور 12 اپریل سے آگے کی تاریخ کے لیے پارلیمنٹ کی منظوری لینا ہوگی جس کے بعد برطانوی وزیراعظم کو بریگزٹ میں توسیع کے لیے یورپی یونین پر سے مذاکرات کرنا ہوں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.