سنگاپور،جھوٹی خبر پر 10سال قید اور لاکھوں ڈالرز جرمانے کی سزا، اظہار رائے کی آزادی کے علمبرداروں کا اظہار تشویش

0 166

سنگا پور سٹی گمراہ کن اور جھوٹی خبریں شائع یا پوسٹ کرنے والوں کو دس سال قید اور سات لاکھ 38 ہزار 500 امریکی ڈالرز جرمانے کی سزا دینے کا قانون تیار کر لیا گیا ہے۔یہ قانون سنگاپور نے تیار کیا ہے اور منظوری کے لیے مسودہ پارلیمنٹ میں بھیج دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اس مسودے کی منظوری سے حکومت وقت کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جھوٹی اور گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں سے نمٹنے میں نہ صرف آسانی ہو جائے گی بلکہ اسے زیادہ اختیارات بھی مل جائیں گے۔ اظہار رائے کی آزادی کے علمبرداروں نے اس مسودہ قانون پر اظہار تشویش کیا ہے۔ ان کا مقف ہے کہ اس طرح ذرائع ابلاغ سخت پابندیوں کی جکڑ میں آجائیں گے۔سنگاپور کی پارلیمنٹ کو بھیجے جانے والے مسودہ قانون کے تحت حکومت اس بات کی مجاز ہوگی کہ وہ سماجی ویب سائٹس کی کمپنی، خبر رساں ادارے یا ایجنسی اور افراد کی جانب سے پیش کی جانے والی اطلاعات ، رپورٹس اوریا پھر تجزیات کو ہٹا سکے گی۔حکومت کو مسودہ قانون میں یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وہ جھوٹی خبریں یا پوسٹیں شیئر کرنے والے شخص، گروپ اور یا پھر ادارے کو دس سال تک قید اور سات لاکھ 38 ہزار 500 امریکی ڈالرز تک کا جرمانہ کرنے کی مجاز ہوگی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.