ہرنائی میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دلی افسوس ہوا، بی اے پی

0 132

ہرنائی(آن لائن)بی اے پی کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی سردار اسرار خان ترین نے کہاکہ ہرنائی میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دلی افسوس ہوا لاک ڈائون کے باعث بروقت متاثرہ علاقوں کا دورہ نہیں کرسکا سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے ان خیالات کااظہار دورہ ہرنائی کے دوران گزشتہ دنوں ہرنائی میں بارش و سیلاب سے متاثرہ علاقوں محلہ اختر آباد ، میانی آباد ، اور سروتی بند کا دورہ کرنے کے دوران سیلاب سے متاثر ہونے والے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ ، قبائلی رہنماء سردار معصوم خان ترین، بی اے پی کے ضلعی آرگنائزر ملک روح اللہ خان ترین، بی اے پی کے مرکزی رہنماء ملک مہراللہ خان ترین ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے رکن قومی اسمبلی سردار اسرار ترین کو 23 مارچ2020 ء کو ہرنائی میں بارش سیلاب سے سروتی حفاظتی بند ٹوٹنے اور سیلابی ریلوں سے ہرنائی شہرو دیہی علاقوں میں ہونے نقصانات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ابتک حکومتی و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کی بحالی کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے انہیں آگاہ کیا اس موقع پر سیلاب متاثرین نے ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ کی جانب سے بروقت اقدامات کرنے پر انکی کارکردگی کی تعریف بھی کی رکن قومی اسمبلی سردار اسرار ترین نے کہاکہ ملک بلکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے حوالے سے لاک ڈائون ہے چونکہ میں اسلام آباد میں تھا سیلاب کے نقصان کی اطلاع مجھے موصول ہوگئی تھی میری کوشش تھی کہ میں پوراََ متاثرین کے مدد کیلئے پہنچ جائو لیکن لاک ڈائون کی وجہ سے میں بروقت نہ پہنچ سکا انہوں نے سیلاب متاثرین کو یقین دلایا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے اور مشکل کی گھڑی میں اپنے عوام کو تہنا نہیں چھوڑے گے انہوں نے کہاکہ سیلاب نے بہت بڑے پیمانے پر مالی نقصانات پہنچائے ہے عوام کو جس کاازلہ کرنا حکومت کی اولین ترجیحی ہے انہوں نے کہاکہ سروتی حفاظتی بند کیلئے میں نے اپنی جانب سے چار کروڑ روپوں کی تجویز دی گئی ہے انہوں نے کہاکہ دورہ مکمل کرنے کے بعد کوئٹہ جاکر وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کرکے ہرنائی میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور متاثرین کی بحالی کیلئے بات کرونگا ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.