امریکی ٹی وی شو میزبان اوپرا ونفری نے کورونا فنڈز میں 10 ملین ڈالر عطیہ کردیئے
لاس اینجلس ( آن لائن )مقبول ترین امریکی ٹی وی شو میزبان و اداکارہ اوپرا ونفری نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کیلئے 10 ملین ڈالر کی رقم عطیہ کردی۔امریکا کی امیر ترین اور بااثر خاتون اوپرا ونفری نے کورونا وائرس ریلیف کے لیے 10 ملین ڈالرکی رقم عطیہ کرنے کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکانٹ کے ذریعے کیا۔انہوں نے کہا کہ میں 10 ملین ڈالر کی رقم عطیہ کر رہی ہوں تاکہ عالمی وبا کے دوران ملک بھر اور وہ علاقے جہاں میں بڑی ہوئی ہوں، امریکیوں کی مدد کی جا سکے۔66 سالہ امریکی ٹی وی شو میزبان اوپرا ونفری مسیسیپی میں ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئیں اور اب وہ ان تمام ارب پتی لوگوں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جنہوں نے کووڈ-19 سے نمٹنے کیلئے کروڑوں کی رقم عطیہ کی ہے