چاند دیکھنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں پہلی آبزرویٹری ساڑھے 3 کروڑ روپے کی لاگت میں تیار

0 391

چاند دیکھنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں پہلی آبزرویٹری ساڑھے 3 کروڑ روپے کی لاگت میں تیار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چاند دیکھنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں پہلی آبزرویٹری ساڑھے 3 کروڑ روپے کی لاگت میں تیار کی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چاند دیکھنے کے لیے اسلام آباد میں پہلی آبزرویٹری کے قیام میں پیش رفت سامنے آئی ہے، اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

کے زیر اہتمام ساڑھے تین کروڑ کی لاگت سے اسلام آباد میں آبزرویٹری بنائی گئی ہے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں بنائی گئی پہلی ابزرویٹری کا افتتاح 11 اپریل کو ہو گا، جب کہ اسلام آباد کے بعد گوادر اور پھر پشاور میں آبزرویٹری قائم کی جائے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.