بالی وڈ اداکار اکشے کمار بھی کورونا کا شکار ہو گئے

3 217

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اکشے کمار کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر

رتے ہوئے مداحوں کو اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی گئی۔اکشے نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں ا?پ سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اتوار کی صبح میرا کورونا ٹیسٹ مثبت ا?یا ہے، تمام حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے میں نے فوری طورپر خود کو ا?ئسولیٹ کر لیا ہے،

میں گھر میں قرنطینہ میں ہوں اور ضروری طبی دیکھ بھال کر رہا ہوں، مجھ سے رابطے میں رہنے والے لوگوں سے مخلصانہ گزارش ہے کہ اپنا ٹیسٹ کروائیں اور اپنا خیال رکھیں۔واضح رہے کہ کورونا کی تیسری لہر بھارت میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک کئی اداکار اس کا شکار ہو چکے ہیں۔خیال رہے کہ اکشے کمار سے قبل بالی وڈ کے متعدد اداکار بھی کورونا کاشکار ہوچکے ہیں جن میں اداکار عامر خان، پریش راول، ملندسومن، سنی دیول، رنبیر کپور اور ان کی والدہ نیتو کپور ، عالیہ بھٹ، کارتک ا?ریان اور امیتابھ بچن اور ان کی فیملی سمیت کئی شوبز شخصیات شامل ہیں۔

You might also like
3 Comments
  1. […] (ویب ڈیسک)بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے سے […]

  2. […] بالی وڈ اداکار منوج باجپائی کے مداحوں کیلئے بری خبر […]

  3. […] سنی دیول کے بیٹے کی شادی طے، دلہن کون ہے؟ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.