ٹھل کے قریب آگ لگنے سے مزدوروں کے تین گھر جل کر خاکستر بن گئے
ٹھل کے قریب آگ لگنے سے مزدوروں کے تین گھر جل کر خاکستر بن گئے
جیکب آباد ( ویب ڈیسک) جیکب آباد کے نواحی علاقے ٹھل کے قریب آگ لگنے سے مزدوروں کے تین گھر جل کر خاکستر بن گئے، تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے نواحی علاقے ٹھل کے قریب گڑھی حسن تھانہ کی حدود گاﺅں سون واھ میں ہوا کے
باعث باورچی خانے سے آگ کا شعلا اٹھنے سے گھروں کو آگ نے اپنے لپیٹ میں لے لیا؛ آگ کے باعث زاھد مائری ، الطاف مائری ، اور شبیر مائری کے گھر جل کرخاکستر بن گئے ،3 مویشی بھی جل گئے۔گھر میں رکھا ہوا اناج ، قیمتی اشیائ اور بچیوں کے جہیز کا سامان بھی آگ کی نذر ہوگیا ، فائر برگیڈ اطلاع باوجود نہ پہنچ سکا ، متاثرین کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار کسی مسیحا کے منتظر.