حکمران انگریز کی طرح تقسیم کرو حکمرانی کرو کی فارمولا پر کام کر رہے ہیں، اسلم رئیسانی
حکمران انگریز کی طرح تقسیم کرو حکمرانی کرو کی فارمولا پر کام کر رہے ہیں، اسلم رئیسانی
کوئٹہ(ویب ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ حکمران انگریز کی طرح تقسیم کرو حکمرانی کرو کی فارمولا پر کام کر رہے ہیں بلوچ پشتون سندھی یکجا ہر شعبہ زندگی میں اپنی جدوجہد کو منظم اور تیز کرنی چاہیے،
گزشتہ روز اپنے بیان میں نواب محمداسلم رئیسانی نے کہاکہ بلوچ پشتون سندھی یکجا ہر شعبہ زندگی میں اپنی جدوجہد کو منظم اور تیز کرنی چاہیے، حکمران انگریز کی طرح تقسیم کرو حکمرانی کرو کی فارمولا پر کام کر رہے ہیں ہمیں بھی منظم طریقہ سے مقابلہ کرنا چاہیے ، ہمیں اپنے صفوں میں دوست نما دشمن کو نظر میں رکھنا ضروری ہو گیا ہے، جہد تیز کروانہوں نے کہاکہ سپوتنک ویکسین کی ایک بزنس انٹرپرائز کے ذریعے اجارہ داری کی مذمت کرتے ہیں دنیا کے کسی بھی ملک نے ویکسین رول آﺅٹ کرنے کی نجکاری نہیں کی کیونکہ یہ صحت عامہ کا معاملہ ہے استحقاق نہیں۔ تمام فارما کو سپنٹک درآمد کرنے کی اجازت ہونی چاہئے