الیکشن کے لیے تیار ہیں پتلی تماشے کو پارلیمان میں شکست دی ہے،بلاول بھٹو زرداری

0 340

سکھر (رپورٹ کاشف یامین) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہےکہ الیکشن کے لیے تیار ہیں پتلی تماشے کو پارلیمان میں شکست دی ہے اب الیکشن کے میدان میں بھی ہرائیں گے سکھر ایئرپورٹ پر استقبال کے لیے آئے ہوئے جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بزدل تھا جو مقابلہ کرنے کے بجائے بھاگ کھڑا ہوا مگر بھاگتے بھاگتے آئین کو توڑ گیا اس نے آئین کو کاغذ کا ٹکڑاسمجھ کر پھاڑ دیا اب عدلیہ پر ذمہ داری آگئی ہے کہ وہ اس آئیں کا تحفظ کرے عدلیہ کے

پاس موقع ہے کہ آئین ، جمہوریت اور پارلیمان سمیت دیگر اداروں پر جو داغ لگا ہے اسے دھوئے اور جمہوریت کو آگے لے جائے تاکہ عوام کے فیصلے پارلیمان میں ہوں ان کا کہنا تھا کہ آئین بھٹو کی امانت ہے ہم عمران خان کو پاکستان کی قسمت اور آئین سے نہیں کھیلنے دیں گے اعلی عدلیہ سے امید ہے کہ وہ آئین کے تحفظ کا فیصلہ سنائے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی حکومت ختم۔ہونے پر جشن منارہاہے اسے یہ نہیں پتہ کہ اس کے ساتھ ہوا کیا ہے اس کی سلیکشن اور حکومت نے پاکستان اور ہر ادارے کو نقصان پہنچایاہےجیالوں کی جدوجہد اور محنت سے نیا پاکستان اور حکومت ختم ہوگئی ہے ہم اداروں کو متنازعہ نہیں دیکھنا چاہتے ہیں عمران خان نے اداروں کو متنازعہ بنایا ہے ان کا کہنا تھا کہ جیالوں نے پہلے بھی الیکشن لڑے ہیں انہیں اس کا تجربہ ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.