منگچرسے قلات چلنے والی ویگن میں چینی سمگلنگ کی اطلاع

0 126

چینی اسمگلنگ کے خلاف پولیس کی کاروائیاں جاری، پولیس زرائع کے مطابق قلات پولیس کو خبر ملی کہ پرنس مارکیٹ میں ایک ویگن جوکہ منگچر ٹو قلات سواری پر چلتی ہے اس میں چینی اسمگلنگ کرکے منگچر لے جاتے ہوئے ایس ایچ او حبیب بابئی ایڈیشنل ایس ایچ او میر نذیر احمد عمرانی اے ایس آئی سلام سمالانی نے ایگل فورس کے ساتھ ویگن گاڈی کو مین آر سی ڈی

 

روڈ پہ پکڑ کر گاڑی سے پندرہ بوری چینی برآمد کرکے اسے اسسٹنٹ کمشنر ساگر کمار کے حوالے کیا گیا، قلات پولیس کی یہ دوسری کارروائی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں جب بھی کوئی خبر ملتی ہیں ہم اسی وقت کارروائی کرتے ہیں اور عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ قلات میں کئی بھی کوئی جرم اسمگلنگ یا کسی کے ساتھ غلط ہوتا ہوا دیکھے تو فوراً پولیس کو خبر دی جائے پولیس عوام کی خدمت کیلئے دن رات ہر وقت کھڑی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.