دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 35لاکھ7ہزار53ہوگئی

0 136

بیجنگ: جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ کے مرکز نے دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں، یہ اعدادوشمار 4مئی کو0500جی ایم ٹی تک ہیں۔پوری دنیا میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد35لاکھ7ہزار53تک پہنچ گئی ہے، امریکہ 11 لاکھ58ہزار41مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، سپین 2لاکھ17ہزار466مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے جبکہ اٹلی 2لاکھ10ہزار717مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔برطانیہ میں 1لاکھ87ہزار842مصدقہ کیسز ہیں، فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد1لاکھ68ہزار925 جبکہ جرمنی میں 1لاکھ65ہزار664ہوگئی ہے،روس میں 1لاکھ 34ہزار687 مصدقہ کیسز ہیں ۔ترکی میں 1لاکھ26ہزار45مصدقہ کیسز اور برازیل میں یہ تعداد1لاکھ 1ہزار826تک پہنچ گئی ہے۔چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد84ہزار400ہوگئی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.