بلوچستان حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہروقت کوشاں ہے، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت نے ہر وہ اقدامات اْٹھائے جو ضروری تھے لیاقت شاہوانی
کوئٹہ :۔ ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہروقت کوشاں ہے، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت نے ہر وہ اقدامات اْٹھائے جو ضروری تھے،ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ہمیں عوام کے مسائل کا بخوبی علم ہے جن کے موثر حل کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ متاثرہ غریب عوام کی مالی معاونت کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے قرض حسنہ اسکیم کا آغاز کیا جس کے ذریعہ بلاسود 10 سے 20 ہزار روپے کے قرضے فراہم کئے جائیں گے تاکہ دیہاڑ ی دار طبقہ اپنا گزر بسر چلا سکے، ترجمان صوبائی حکومت نے مذید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہیاور ہم میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ آزاد میڈیا بہترین جمہوریت کی عکاسی کرتا ہے، میڈیا نے کرونا وائرس کے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کرنے میں موثر کردار ادا کرتے ہوئے دور دراز علاقوں کے عوام میں احتیاطی تدابیر عام کیں جس پر عمل کر کے عوام اپنی حفاظت کر سکتے ہیں۔