پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 20ہزار186 ہوگئی، 462 افراد جاں بحق

0 121

اسلام آباد/لاہور/کراچی: پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد20ہزار186ہوگئی جبکہ462افراد جاں بحق ہوئے۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،گزشہ 24گھنٹے کے دوران مزید1083کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد20ہزار 186ہوگئی۔4مئی کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید102مریض سامنے آئے جبکہ 5ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔بلوچستان میں 46، پنجاب میں 30،اسلام آباد میں 22اورگلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے4 کیسز سامنے آئے جبکہ پنجاب میں 3 اور بلوچستان میں 2مریض کورونا وائرس کے باعث جان سے گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد7ہزار524ہوگئی جبکہ سندھ میں 7ہزار 465افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں3ہزار129،بلوچستان میں 1ہزار218،گلگت بلتستان میں364،اسلام آباد میں 415اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے71کیسز سامنے آچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید22مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد462ہوگئی۔کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں180افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔اس کے علاوہ سندھ میں 130،پنجاب میں 124، بلوچستان میں21،اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں 3مریض مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا سیمتاثرہ 14ہزار134مریض زیرعلاج ہیجن میں سے 173 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ پاکستان میں کورونا سے اب تک 5ہزار 590افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9 ہزار 522کورنا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1083افراد میں کورونا وائرس پایا گیاجبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 2 لاکھ 12ہزار 511افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.