کورونا کے باعث بھارت کا ایک اور چہرہ بے نقاب ہوا، صوبائی وزیر اطلاعات

0 169

لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد پاکستان اور بھارت کا چہرہ بھی دنیا کے سامنے آیا ہے، یہاں مشکل کی اس گھڑی میں سب کے ساتھ منصفانہ سلوک کیا جا رہا ہے جبکہ بھارت میں ایک راشن دیتے ہوئے بھی مذہب، ذات اور عقیدہ پوچھا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایف سی کالج میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لیپٹ میں لے رکھا ہے،وائرس سے معیشت سمیت ہر شعبے سے وابستہ افراد متاثر ہو رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اس تمام تر صورت حال کے پیش نظر مودی اقلیتوں کے حوالے انتہائی خود غرض نظر آئے،مودی سرکار سبزی اور پھل بھی مذہب پوچھ کر خریدی جاتی ہیجبکہ قائد اعظم کے پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری کی جارہی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے تمام نوکریوں میں اقلیتوں کا دو فیصد کوٹہ مقرر کیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.