وزیراعظم صاحب ہوش کے ناخن لیں، مہنگائی کی ماہانہ شرح 11.1 فیصد تک پہنچ چکی ہے، بلاول بھٹو زرداری

جب گندم اور گنا پیدا کرنے والا ملک چینی اور آٹا درآمد کرے گا تو کیسے ملک چلے گا؟ چیئر مین پیپلز پارٹی کا سوال

0 6

عوام عمران خان کو مہنگائی کی دہائیاں دے رہے ہیں مگر خان صاحب اپنی تعریف کے علاوہ کچھ سننے کو تیار نہیں، بیان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں مہنگائی کی ریکارڈ شرح پر حکومت پر کڑی تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب ہوش کے ناخن لیں، ملک میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 11.1 فیصد جبکہ سالانہ شرح 14.1 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ڈبلیو پی آئی کے مطابق مہنگائی کی شرح 16.6 فیصد جبکہ ایس پی آئی کے مطابق تو ملک میں مہنگائی کی شرح 21.3 فیصد

تک پہنچ چکی ہے، المیہ یہ ہے کہ ملک میں مہنگائی میں کمی کا کوئی امکان نہیں، عمران خان کی حکومت کا ہر گزرتا دن مہنگائی کا طوفان لارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جب گندم اور گنا پیدا کرنے والا ملک چینی اور آٹا درآمد کرے گا تو کیسے ملک چلے گا؟ ۔ انہوںنے کہاکہ رمضان کے مقدس مہینے میں مختصر ہوتے افطار کے دسترخوان عمران خان کی نااہلی کی داستانیں سنارہے ہیں، عوام عمران خان کو مہنگائی کی دہائیاں دے رہے ہیں مگر خان صاحب اپنی تعریف کے علاوہ کچھ سننے کو تیار نہیں۔ انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت نے کمرتوڑ مہنگائی کے دنوں میں بے

نظیر مزدور کارڈ کا اجرا کرکے غریبوں کے زخموں پر مرہم رکھا ہے۔انہوںنے کہاکہ تاریخ گواہ رہے گی کہ جب عمران خان مہنگائی کی قیامت ڈھارہے تھے تو پی پی پی مزدوروں کو بے نظیر کارڈ جاری کرکے ریلیف مہیا کررہی تھی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی وفاق میں حکومت بناکر ملک بھر کے مزدوروں کے لئے بے نظیر کارڈ جاری کرے گی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں تو سنبھال نہیں پارہے، ملک کیا چلائیں گے؟ ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ تیل، گھی، چینی، آٹے، دالوں، پھلوں، سبزیوں اور گوشت سمیت وہ کون سی ایسی شے ہے کہ جس کی قیمت میں اضافہ نہ ہوا ہو۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.