اقرا عزیز کی ہم شکل دیکھ کر ان کی بہن بھی دھوکا کھا گئیں

0 143

سوشل میڈیا پر اداکارہ اقرا عزیز کی ہم شکل نے دھوم مچائی ہوئی ہے یہاں تک کہ اقرا کی ہم شکل دیکھ کر ان کی بہن سدرہ عزیز بھی دنگ رہ گئیں۔
’’سنو چندا‘‘ ،’’رانجھا رانجھا کردی‘‘اور ’’جھوٹی‘‘جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ اقراعزیز کی ہم شکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور دونوں میں حیرت انگیز مشابہت نے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔
اقرا عزیز کی بہن سدرہ عزیز نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک خاتون اور مرد گاڑی میں کسی گانے پر ڈانس کررہے ہیں اور اس خاتون اور اقرا عزیز کی شکل میں بے حد مماثلت پائی جاتی ہے۔ سدرہ عزیز بھی دونوں کو دیکھ کر کنفیوز ہوگئیں اور لکھا ایک منٹ کے لیے میں نے سوچا۔۔۔۔ شاید اس کے آگے وہ لکھنا چاہ رہی تھیں کہ یہ اقرا عزیز ہے۔ لیکن نہیں نہیں یہ تو ایک اور خوبصورت انسان ہے۔
اقراعزیز کی ہم شکل خاتون کا نام نور ہے ان کا تعلق لبنان سے ہے اور پیشے سے وہ آرکیٹیکٹ ہیں۔ جب کہ گاڑی میں ان کے ساتھ ڈانس کرنے والا شخص ان کا منگیتر ہے۔
جب ایک اور صارف نے نوراور اقرا عزیز کی مماثلت کی طرف توجہ دلائی تو لبنانی خاتون نور نے بھی اس پر اپنا ردعمل ظاہر کیا اور ٹوئٹر پر لکھا کہ انہوں نے گوگل پر سرچ کیا ہے، اقراعزیز واقعی بہت خوبصورت ہیں۔ اقرا سے میرا موازنہ کرنے پر آپ کا بے حد شکریہ۔

نور کا مزید کہنا تھا کہ میرا منگیتر بھی اقراکو دیکھ کر حیران رہ گیا اور اقرا کی تصویر دیکھ کر اس کا کہنا تھا کہ میں خفیہ طور پر دوہری زندگی گزار رہی ہوں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.