وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان گزشتہ روز اسلام آباد پہنچے

0 181

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان گزشتہ روز اسلام آباد پہنچے وزیراعلیٰ صوبے کے مسائل پر وفاقی حکومت سے بات چیت کرنے کے لیے قائم بی اے پی کی کمیٹی کے ہمراہ وفاقی وزراء اور بعد ازاں وزیراعظم سے ملاقات کرینگے وزیراعلیٰ سے چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، وفاقی وزیر محترمہ زبیدہ جلال، سینیٹر انوارالحق کاکڑ،محمد تاج آفریدی صوبائی وزراء نورمحمد دمڑ، مٹھا خان کاکٹر اراکین قومی اسمبلی سردار اسرار ترین اور نوبزادہ خالد مگسی نے ملاقات کی اس موقع پر وفاقی حکومت کے ساتھ بلوچستان کے جاری وفاقی منصوبوں کی سست روی نئے منصوبوں ڈیموں کی تعمیر بجلی اور گیس کے مسائل بہت سے وفاقی منصوبوں کی منسوخی سمیت دیگر متعلقہ امور پر دو ٹوک موقف اختیار کر نے پر اتفاق کیا گیا اور طے پایا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر اور اراکین قومی اسمبلی صوبے کے موقف کو وفاقی سطح پر بھرپور طریقے سے پیش کرینگے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت پر پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ نے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر کی گائیڈ لائن اور رہنمائی میں بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے وہ اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.