ماحولیات کے حوالے سے دنیا پاکستان کے اقدامات کی معترف ہے، چوہدری فواد حسین
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی ہمارے لئے اعزاز ہے، موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ ماحولیات کے بارے میں آگاہی فراہم کی، وزیراعظم عمران خان کا وڑن نسلوں کو سنوارنے کا ہے، ماحولیات کے حوالے سے دنیا پاکستان کے اقدامات کی معترف ہے۔ وہ جمعہ کو یہاں عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے
۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل بھی موجود تھیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اس سال 5 جون کو عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی کر رہا ہے، اس سال کا موضوع ماحولیاتی نظام کی بحالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیات کے حوالے سے آج تک کسی حکومت نے اتنی آگاہی فراہم نہیں کی جتنی موجودہ حکومت نے کی ہے۔ اس کی بڑی وجہ وزیراعظم عمران خان کا ماحول دوست وڑن ہے
[…] (ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نے […]
[…] آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ ازبکستان معاشی اور […]
[…] آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ میڈیا ڈویلپمنٹ ااتھارٹی میں میڈیا ورکرز کے […]
[…] آباد ( ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن نیوز کے بعد اب پی […]
[…] آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حالیہ بحران میں پاکستان کے مین سٹریم میڈیا […]