میر اسد اللہ بلوچ پر تنقید کرنے والوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے ، میرعزیزمری

0 297

 

کوئٹہ (پ ر ) بی این پی عوامی کے رہنما میر عزیز مری نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ گزشتہ روز پنجگور کے ایک نام نہاد قوم پرست پارٹی کے ٹولے کی جانب سے بی این پی عوامی کے قائد میر اسد اللہ بلوچ پر تنقید اور بےبنیاد الزامات لگانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تعجب ہوتی ہے جس پارٹی کے مرکزی رہنماوں کی حثیت غلاموں جیسی ہو جو پہلے باپ پھر بیٹے اور اب پوتوں کی غلامی کے ٹرینگ سے گزر رہے ہوں وہ بھی بی این پی عوامی کے قائدین کے خلاف بات کرتے ہیں انہوں نے کہا جس پارٹی کے درجنوں ایم پی اے ایم این اے و سینیٹرز ہو اور عوام کے لیے ڈھائی سالوں میں کچھ نہ کرسکے ہوں انہیں میر اسد اللہ بلوچ کی کارکردگی سے بہت تکلیف ہورہی ہے اور بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں انہوں نے کہا نام نہاد قوم پرست پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی میں دھواں دار خطاب کرکے اسمبلی کو سر پر اٹھاتے ہیں اور پس پردہ سینٹ میں اپنے ہی ووٹ حکومت کو فروخت کر کے اپنے ہی امیدوار کوشکست دیں ان سے بلوچستان کے عوام کیا خیر کی تواقع رکھے گے ایسے لوگوں کی سیاست کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے ان کے پاس اب تنقید کے علاوہ باقی کچھ نہیں رہا انہوں نے کہا نام نہاد قوم پرست پارٹی پہلے اپنے ایم پی ایز سے حساب کتاب کریں جو مختلف بہانوں سے اس اہم اشو سے عوام کا دیہان ہٹا رہے ہیں عوام باشعور ہوچکی ہیں وہ اب منافقت اور جھوٹ اور نفرت کی سیاست سمجھ چکے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.