انسانی زندگی کی بقاء کے لیے محفوظ اور توانا ماحول کا میسر ہونا اشد ضروری ہے، ظہور احمد بلیدی

0 343

۔صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ انسانی زندگی کی بقاء کے لیے محفوظ اور توانا ماحول کا میسر ہونا اشد ضروری ہے محفوظ اور صاف ماحول کو فروغ دینے کے لیے عوام میں شعور و آگاہی لانے کی ضرورت ہے درخت لگانے اور ہر جگہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کی روک تھام کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے ایک پیغام میں کیا

صوبائی وزیر نے کہا کہ ماحولیاتی تغیر سے بین الاقوامی سطح پر نت نئے بیماریاں جنم لے رہی ہیں جو انسانی آ بادی کے لئے مہلک ثابت ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ قومی معیشت کا ایک بڑا حصہ ماحولیاتی آلودگی سے جنم لینے والے مسائل کو حل کرنے پر خرچ ہو رہا ہے لہذا ہمیں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے صوبے میں زیادہ سے زیادہ درخت آ گانے چاہیے تاکہ بین الاقوامی آب و ہوا کے بڑھنے کی شرح کو کم کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ

ماحولیاتی تغیرات میں سے سب سے زیادہ خطرناک عنصر بین الاقوامی آب و ہوا کا اپنے حد سے زیادہ بڑھنا ہے جس کی وجہ سے دنیا میں گلیشیر ز کی پگھلنے کی شرح بڑھ چکی ہے جو سمندری اور دریائی علاقوں سے منسلک آبادی کی تباہی کی وجہ بن رہی ہے میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کا ماحول کو آلودہ کرنے میں بڑا ہاتھ ہے ترقی یافتہ ممالک میں صنعتوں سے زہریلی گیسوں کے اخراج اور کیمیائی فضلہ کو صحیح طرح سے ٹھکانے نہیں لگایا جاتا جو نہ صرف انسانوں بلکہ آبی حیات کی زندگی کے لیے خطرے کا باعث بن رہی ہے لہذا اقوام متحدہ اور ماحول کی حفاظت کے کام کے لیے دیگر اداروں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے اور ماحول سے متعلق قراردادوں پر مکمل عمل درآمد کرانا چاہیے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.