وزیراعظم کا لوڈ شیڈنگ پر اظہار برہمی، وزرا اور حکام پر برس پڑے

0 261

وزیراعظم کا لوڈ شیڈنگ پر اظہار برہمی، وزرا اور حکام پر برس پڑے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہنگامی اجلاس جاری ہے، وزیراعظم نے ملک میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے وزارت توانائی کے وزراء اور اعلی حکام کو بھی فوری طلب کرلیا۔

وزیراعظم شہبازشریف متعلقہ وزرا اور افسران پر برس پڑے اور کہا کہ کچھ بھی کریں دو گھنٹے سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کے علاوہ کچھ برداشت نہیں۔ وزیراعظم نے وزرا اور حکام کی وضاحتیں مسترد کردیں اور کہا کہ عوام کو مشکل سے نکالیں، کوئی وضاحت نہیں چاہیئے، مجھے وضاحتیں نہیں عوام کو لوڈشیڈنگ کی تکلیف سے نجات چاہیے، عوام تکلیف میں ہوں اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ملک میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر غور جاری ہے، جب کہ لوڈشیڈنگ کی وجوہات، محرکات اور اس کے سدباب کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.