عمران خان سوچیں بھی مت !حکومت ہر لحاظ سے ملکی سلامتی کا دفاع کرے گی ،خواجہ محمد آصف
عمران خان سوچیں بھی مت !حکومت ہر لحاظ سے ملکی سلامتی کا دفاع کرے گی ،خواجہ محمد آصف
سیالکوٹ(ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کے مطابق پاکستان کے 3 ٹکڑے ہو جائیں گے ،وہ ایسا سوچیں بھی مت کیونکہ ہماری حکومت اور قومی سلامتی کے ادارے ہر لحاظ سے ملکی سلامتی کا دفاع کرینگے، ہمیں حکومت میں آئے تو 45 دن ہوئے ہیں لیکن آج ملک کو معاشی طور پر عمران خان نے زنجیروں میں باندھ دیا ،منصوبے کے تحت معاشی تباہی برپا کی گئی ۔سیالکوٹ میں وزیردفاع نے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کیا اور تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ پر پی ٹی آئی حکومت نے کوئی کام نہیں کیا، اللہ نے ہمیں مہلت دی تو ضرور کام مکمل کرینگے۔خواجہ آصف نے کہا کہ 4 سال منصوبے کے تحت پاکستان میں تمام کاموں کوروک دیا گیا، منصوبہ تھا کہ پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک سازش ہے جو پاکستان کی سلامتی کے خلاف کی گئی، اب ادارواں کے خلاف کام شروع ہوگیا ہے ، پاکستان کے آئینی پراسس پہ حملہ ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اداروں کو پامال کرنے کی سازش نہیں ہوئی لیکن اب ادارواں پر سوالیہ نشان لگایا جارہا ہے
[…] نئی گیند سے اننگز کا آغاز کرنے والے دو اسپیشلسٹ بولرز ٹیم میں ہونے چاہئیں، محمد آصف […]