پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟عوام کے لئے بڑی خوشخبری
پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟عوام کے لئے بڑی خوشخبری
پی این این: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق پاکستان میں عیدالاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ عیدالاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔ اس طرح پاکستانی عوام عیدقربان پر 4 سے 5 چھٹیوں کے مزے لیں گے۔
دوسری جانب ہر سال کی طرح رواں سال کے آغاز پر بھی کیبنٹ ڈویژن نے آئندہ سال کی عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی اردوان سے زبردستی گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
اعلامیے کے مطابق 29،30 جون اور یکم جولائی کو عیدالاضحیٰ کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سال2023 کیلئے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئیں اور چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہر اسلامی مہینے کی 29 ویں تاریخ کو بلائی جاتی ہے اور اجلاس کے اختتام پر ہی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
[…] […]