کیسے پتہ چلے گا آم میٹھا اور پکا ہوا ہے یا نہیں؟
کیسے پتہ چلے گا آم میٹھا اور پکا ہوا ہے یا نہیں؟
آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے لیکن آم خریدتے وقت انہیں چکھ کر خریدنا تو ممکن نہیں ہوتا تو پھر اچھے اور میٹھے آم کیسے منتخب کریں؟ لیکن پکے ہوئے آم کی پہچان مشکل بھی نہیں، بس چند چیزوں کا خیال رکھ کر آپ ہر بار بہترین پھل ہی اپنے گھر لے جا سکتے ہیں۔ اگر وہ آم پکا ہوا ہوگا تو دباؤ سے معمولی سا دب جائے گا، البتہ اگر وہ سخت ہو تو اس کا مطلب ہے کہ ابھی وہ پوری طرح پکا نہیں۔مکمل پکے ہوئے آم کے اوپری حصے میں تیز اور میٹھی مہک ہوتی ہے
جہاں ڈنڈی کا نکتہ موجود ہوتا ہے۔ جو آم پکے ہوئے نہیں ہوتے، ان میں عموماً خوشبو نہیں آتی یا بہت مدھم ہوتی ہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ آموں کی رنگت اس کے میٹھے ہونے کی قابل اعتبار نشانی نہیں، ہوسکتا ہے کہ کچھ آم شوخ پیلے رنگ کے ہوں مگر پھر بھی پکے ہوئے نہ ہوں۔
آم کی مختلف قسموں کی رنگت بھی الگ ہوتی ہے تو اس طریقے سے اچھے آموں کا انتخاب ممکن نہیں۔البتہ اگر آپ آموں کی مختلف اقسام سے اچھی طرح واقف ہیں تو پھر اس سے ضرور مدد مل سکتی ہے۔اگر آم بھرا ہوا اور فٹبال کی طرح گول ہے خاص طور پر ڈنڈی والے حصے میں تو یہ بھی پکے ہوئے آم کی نشانی ہوتی ہے۔پتلے آم یا جھریوں والے چھلکے کے آم کو خریدنے سے گریز کریں۔