نادرا دفاتر میں بھی اب پاسپورٹ بنے گا

1 641

نادرا دفاتر میں بھی اب پاسپورٹ بنے گا

نادرا نے عوام کیلئے نئی سہولت کا آغاز کردیا، اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت 30 سینٹرز پر شناختی کارڈ کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ بھی بنائے جائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے عوام کیلئے نئی سہولت کا آغاز کردیا، اب نادرا اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر کے 30 سینٹرز پر پاسپورٹ بھی بنائے گا۔

اب پاکستانی بھی امازون کنڈل پر کتابیں پبلش کر کے پیسہ کما سکتے ہیں

وزارت داخلہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ریجن کے 12، کراچی 2، ملتان 6 اور سرگودھا کے 2 سینٹرز پر سہولت دستیاب ہوگی، خیبرپختونخوا میں 4 اور اسلام آباد ریجن کے 2 نادرا سینٹر پر پاسپورٹ بنوائے جاسکیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اب نادرا کے دفاتر میں ہی پاسپورٹ کا بھی ایک کاؤنٹر موجود ہوگا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی تھی کہ جن تحصیل یا سب تحصیل میں پاسپورٹ آفس نہیں وہاں نادرا پاسپورٹ بنائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نادرا نے بایو میٹرک کے نئے سسٹم کا بھی آغاز کیا تھا، جس کے تحت اب انگلیوں کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی پتلیوں کا بھی اسکین ہوگا۔

مشہور ریسلر نے اسلام قبول کرلیا

اسلام آباد: عوام کی نئی سہولت کیلئے نادرا اب 30 شہروں میں پاسپورٹ بھی بنائے گا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں عوام کی سہولت کیلئےنادرا کا 30 شہروں میں پاسپورٹ بنانے کا فیصلہ ہوا، وزیراعظم کی ہدایت پر باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جس تحصیل یا سب تحصیل میں پاسپورٹ آفس نہیں وہاں نادرا پاسپورٹ بنائے گا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب پاسپورٹ کا ایک کاؤنٹر بھی نادرا کے دفتر میں ہی موجود ہوگا، لاہور ریجن کے 12 چھوٹے شہروں اور کراچی کے 2 علاقوں میں نادرا سینٹر پر پاسپورٹ بن سکے گا، اسی طرح ملتان کے 6 ، سرگودھا کے 2، کے پی میں 4 اور اسلام آباد کے 2 نادرا سینٹرز بھی پاسپورٹ بنائے جاسکیں گے۔

دوسری جانب ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ نادرا دفاتر میں قائم پاسپورٹ کاؤنٹر محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کنٹرول کرےگا، نادرا فی پاسپورٹ سرکاری فیس کے علاوہ ایک ہزار روپے وصول کرے گا۔

مزید برآں ڈی جی پاسپورٹ نے یہ بھی کہا کہ 10 جون سے ہر نادرا آفس میں پاسپورٹ جاری کرنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

 

You might also like
1 Comment
  1. […] نادرا دفاتر میں بھی اب پاسپورٹ بنے گا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.