توہین عدالت کیس :فیصل واوڈا کامعافی مانگنے سے انکار،اچانک خبر نے کھلبلی مچادی

0 84

توہین عدالت کیس :فیصل واوڈا کامعافی مانگنے سے انکار،اچانک خبر نے کھلبلی مچادی

سینیٹر فیصل واوڈا نے توہین عدالت کیس میں غیر مشروط معافی مانگنے سے انکار کردیا۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا جواب 16 صفحات پر مشتمل ہے، فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کے نوٹس کا جواب جمع کرا دیا۔ . انہوں نے کہا کہ عدالت توہین عدالت کی کارروائی میں تحمل کا مظاہرہ کرے، توہین عدالت کا نوٹس واپس لیا جائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے عدلیہ مخالف بیان پر غیر مشروط معافی مانگی تھی۔بیان حلفی میں مصطفیٰ کمال کی جانب سے کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے ججز کا دل کی گہرائیوں سے احترام کرتا ہوں، عدلیہ اور

 

ججز کے اختیار اور ساکھ کو مجروح کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عدلیہ سے متعلق اپنے بیان پر غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، خاص طور پر 16 مئی کو پریس کانفرنس میں معزز عدالت سے معافی کی درخواست کرتا ہوں اور خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف بیان دینے پر سینیٹر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔ فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کل ہو گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.