بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سٹاف علاقے کے غریب خواتین کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کو یقنی بنائیں،مولوی نوراللہ
رکن صوبائی اسمبلی مولوی نور اللہ نے گزشتہ روز بینظیر انکم سپورٹ پروگرام قلعہ سیف اللہ کے دفتر کا دورہ کیا اس موقع پر پروگرام ڈائریکٹر عبد الخالق ودیگر سٹاف نے مستحق خواتین کے رقم کے تقسیم اور طریقہ کار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی مولوی نور اللہ نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تقسیم کے طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جائے اور کوشش کرے کہ روزانہ کہ بنیاد پر زیادہ سے زیادہ خواتین کو رقم دی جاسکیں کیونکہ علاقے کے غریب خواتین دور دراز علاقوں سے آتے ہیں اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سٹاف علاقے کے غریب خواتین کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کو یقنی بنائیں تاکہ خواتین بروقت فارغ ہوکر اپنے گھروں کو چلے جائیں اس سلسلے میں کسی قسم کے کوتاہی برداشت نہیں کیا جائیگا تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائیں۔