پاکستان اور چین کی دیرینہ دوستی دونوں ممالک کیلئے اہمیت کا حامل ہے،جمال شاہ کاکڑ

0 111

)پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ چین کو اہم سنگ میل قراردیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور چین کی دیرینہ دوستی دونوں ممالک کیلئے اہمیت کا حامل ہے جس کے مختلف شعبوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں ،زراعت، صنعت ،معدنیات ،انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر میں تعاون سے نئی شراکت داری قائم ہوگی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں مسلم لیگ(ن) کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں محمدشہبازشریف کا دورہ چین سے زراعت، بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، پیشہ ورانہ تربیت ، گوادر پورٹ کی توسیع ،صنعت ،معدنیات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں نئی شراکت داری قائم ہونے سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی مزید مضبوطی ہوگی ،چین پاکستان کا ایک ایسا دوست ہے جس کی دنیا میں کوئی اور نظیر نہیں ملتی ،پاکستان اور چین علاقائی اور عالمی امور پر باہمی مشاورت کے ساتھ یکساں موقف رکھتے ہیں،خلیجی برادر ممالک بھی ہمارے بے پناہ با اعتماد دوست ہیں ،پاکستان کے ساتھ چین کا تعلق ایک ہمسائے کا تعلق ہے چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے زلزلوں ،جنگوں اور مشکلات میں چین نے پاکستان کا ایک بھائی کی طرح ساتھ دیا ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.