ثنا یوسف قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں،سارہ خان

0 322

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سوشل ورکر و بزنس وومن سارہ خان نے کہا کہ اسلام آباد میں مقیم چترالی خاتون ٹک ٹاکر ثناہ یوسف قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی روکھ تھام وقت کی اشد ضرورت ہے. انہوں نے کہا معصوم ثناہ یوسف ٹک ٹاکر کا قتل افسوس ناک ہے قتل میں ملوث ملازم کو سخت و عبرت ناک سزا دی انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اور خاص کر انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس کو مبارکباد دیتی ہوں جنہوں نے قتل میں ملوث ملزم کو بروقت گرفتار کیا انہوں نے مزید کہا کہ چترال کے لوگ بہت معصوم ہے حکومت چترال کے لوگوں کو تحفظ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مذمتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.