حکومت عوام کے وسیع تر مفاد میں ترقیاتی اقدامات کررہی ہے،منیر احمد کاکڑ

0 208

نصیرآباد(خ ن )ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت PSDP/ADP 2025 کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگز اکبر علی لاشاری۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ احمد نواز جتک چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سلیم خان ڈومکی سب ڈویژنل افیسر روڈز نادر علی پہنور سب ڈویژنل افیسر ایریگیشن امان اللہ گاجانی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ظہیر احمد عمرانی سب ڈویژنل افیسر اربن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ گہنور خان سب ڈویژنل افیسر بلڈنگز عابد علی پہنور بابو محمد قاسم ڈومکی پی ایس منظور شیرازی شریک تھے اجلاس کے موقع پر تمام افیسران و ان کے نمائندگان نے اپنے اپنے محکموں میں جاری ترقیاتی منصوبوں و درپیش مسائل کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ حکومت لوگوں کے وسیع تر مفاد میں ترقیاتی اقدامات کررہی ہے اس لیے ضروری ہے کہ ان منصوبوں کو معیار کے مطابق ہی مکمل کیا جائے فزیکل پروگریس کو مدنظر رکھ کر ہی فنانشیل ادائیگی کی جائے اگر ان میں تضاد ہوا تو یہ منصوبے ہمیشہ متاثر ہوسکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ پیشگی ادائیگی کے عمل سے اجتناب کریں غیر معیاری کام پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا تمام آفیسران محکمے کی کارگردگی کو مدنظر رکھ کر مفاد عامہ میں اقدامات کریں منصوبوں کا معیاری ہونا انتہائی ضروری ہے تاکہ یہ تمام منصوبے دیرپا ثابت ہوں ضلعی انتظامیہ کی بھرپور کوشش رہے گی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کا باریک بینی کے ساتھ جائزہ لیا جائے اور ان کے خدو خال دور کئے جائیں انہوں نے احکامات دیے کہ دیگر ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ تعلیم و صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ لوگ ان ترقیاتی منصوبوں سے جلد از جلد فائدہ مند ہو سکیں ترقیاتی ادارے لوگوں کو درپیش مسائل کے تدارک کے لیے بہتر معنوں میں اپنی خدمات سرانجام دیں حکومت کی جانب سے ترقیاتی عمل کے لیے جو بھی فنڈز فراہم کررہی ہے اس کو صحیح معنوں میں زیر استعمال لایا جائے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.